For full functionality of this site it is necessary to enable JavaScript.

Welcome to Askari Bank iNet Banking

Terms & Conditions

  1. Acknowledgement

    You acknowledge and accept to activate EFT services for all E-Channels including but not limited to Internet Banking, Mobile Banking, SMS Banking etc.

    -1         منظوری

    آپ انٹرنیٹ بینکنگ ، موبائل بینکنگ ، ایس ایم ایس بینکنگ وغیرہ سمیت تمام ای چینلز کیلئے EFT خدمات کو ایکٹو کرنے کو تسلیم اور قبول کرتے ہیں۔

  2. Agreement and Acceptance

    This agreement becomes effective between Askari Bank Limited ("The Bank", "We" or "Us") and you at the time of registering for electronic banking or at the time you access electronic banking, whichever occurs first. For the purpose of this agreement, "Electronic Banking" includes Internet Banking, Mobile Phone banking, Telephone Banking and Prepaid products through Internet or Mobile Phone or Call Centre or any other form of electronic banking presently available or to be made available in future.

    -2         معاہدہ اور منظوری

    یہ معاہدہ عسکری بینک لمیٹڈ (’’بینک ‘‘ ، ’’ہم ‘‘ یا ’’ہمارے‘‘) اور آپ کے مابین الیکٹرانک بینکنگ کے لیے رجسٹریشن کے وقت یا الیکٹرانک بینکنگ تک آپ کی رسائی کے وقت یا جو پہلے واقع ہوا ، موثر ہوتا ہے۔ اس معاہدے کے مقصد کے لیے ، ’’ الیکٹرانک بینکنگ ‘‘ بشمول انٹرنیٹ بینکنگ ، موبائل بینکنگ ، فون بینکنگ ، ٹیلی فون بینکنگ اور پری پیڈ مصنوعات انٹرنیٹ یا موبائل فون یا کسٹمر کال سینٹر کے ذریعے یا الیکٹرانک بینکنگ کی کسی دیگر شکل میں موجودہ طور پر دستیاب ہیں یا مستقبل میں ان کی دستیابی یقینی بنائی جائے گی۔

  3. Incorporated Terms

    In addition to this agreement, the terms and conditions of your Automated Teller Machine (ATM) Debit/Credit Card (bank card terms) Internet banking and account or facility terms and conditions (other terms) shall apply to all transactions you carry out or instruct us to carry out through bank accounts linked to the card or account number you select when using electronic banking. In the event of conflict between the provisions of this agreement and the bank card terms or the other terms, the provisions of this agreement will prevail. Where the bank card terms or other terms require amendments or additions thereto to be reduced to writing and/or signed, your acceptance of this agreement shall be deemed to satisfy such requirements.

    -3         شامل شرائط :

    اس معاہدے کے علاوہ ، آپ کی آٹومیٹڈ ٹیلر مشین (ATM) ڈیبٹ / کریڈٹ کارڈکی شرائط و ضوابط (بینک کارڈ کی شرائط )اور اکائونٹ اور سہولت کی شرائط و ضوابط (دیگر شرائط) الیکٹرانک بینکنگ استعمال کرتے وقت  آپ کی طرف سے کی گئی تمام ٹرانزیکشنز یا آپ کی طرف سے منتخب کردہ کارڈ یا اکائونٹ نمبر سے منسلک بینک اکائونٹ کے ذریعے ٹرانزیکشنز کرنے کے لیے ہمیں ہدایت دینے پر لاگو ہوں گی ۔

    جہاں بینک کارڈ کی شرائط اور دیگر شرائط میں ترامیم یا اضافے درکار ہوتے ہیں وہاں ان میں تحریری طور پر اور / یا دستخط کے ذریعے کم کیا جائے ، آپ کی طرف سے اس معاہدے کی منظوری ان ضروریات کو پورا کرنے کے لیے تصور کی جائے گی ۔

  4. Defining the Device and Medium

    The device which you select to access Electronic Banking may include a computer, Mobile Phone, Telephone, Television or similar technologies (“the Device”) and the medium through which you access electronic banking may include the Internet, Wireless Application Protocol (WAP), Wireless Internet Gateway (WIG), Short Messaging System (SMS), voice over an automated voice recognition system or similar technologies (“the Medium”). We will refer to the device and the medium collectively as "The Communication System". Where a particular communication system requires contractual provisions different from other communication systems, this will be dealt with separately.

    -4         ڈیوائس اور میڈیم کی تعریف

    الیکٹرانک بینکنگ تک رسائی کے لیے آپ کی طرف سے منتخب کردہ ڈیوائس ایک کمپیوٹر ، موبائل فون ، ٹیلی فون ، ٹیلی وژن یا اس طرح کی ٹیکنالوجیز (’’ڈیوائس ‘‘) پر مشتمل ہو سکتی ہے اور وہ میڈیم جس کے ذریعے الیکٹرانک بینکنگ تک آپ کی رسائی ہو گی ، انٹرنیٹ ، وائر لیس ایپلی کیشن پروٹوکول (WAP) ، وائر لیس انٹرنیٹ گیٹ وے (WIG) ، شارٹ میسجنگ سسٹم (SMS) ، وائس اوور ، آواز کی شناخت کا ایک خودکار نظام یا اسی طرح کی ٹیکنالوجیز (’’میڈیم ‘‘) پر مشتمل ہو سکتی ہے ۔

    ڈیوائس اور میڈیم کوہم اجتماعی طو رپر ’’ کمیونیکیشن سسٹم ‘‘ کا حوالہ دیں گے ۔ جہاں ایک مخصوص مواصلاتی نظام کو دیگر مواصلاتی نظام سے مختلف کنٹریکٹ کی دفعات درکار ہوتی ہیں ، اس سے علیحدہ سے نمٹنے کی ضرورت ہے ۔

  5. Amendments

    We may amend this agreement from time to time and you are bound by the version of this agreement that exists at the time you access electronic banking. You agree and waive your right to question or receive intimation of any such amendment that may be subsequently made in the agreement by the Bank. The date of this version is recorded above.

    -5         ترامیم

    ہم اس معاہدے میں وقتاً فوقتاً ترمیم کر سکتے ہیں اورآپ الیکٹرانک بینکنگ تک رسائی کے وقت پر موجود اس معاہدے کی ترمیم شدہ صورت کے پابند ہوں گے ۔آپ متفق ہیں اور سوال کرنے کا اپنا حق چھوڑ تے ہیں یا اس طرح کی کسی ترمیم کی اطلاع موصول کرتے ہیں جو بینک کی طرف سے بعد میں اس معاہدے میں شامل کی جا سکتی ہے ۔ اس ترمیم شدہ صور ت کی تاریخ درج بالا ریکارڈ کی گئی ہے ۔

  6. Requirements, Registration & Fees

    Before you can use electronic banking you must follow certain procedures as laid down by the Bank. Before we allow you access to electronic banking. We may require information from you so that we can verify that you are who you say you are. We will require your prior consent (express or implied). We will charge you fees (if any) on our services in accordance with the Bank's prevailing Schedule. For information on what is required, you may approach our nearest Branch or the Customer Call Centre or visit our website: www.askaribank.com.pk for the prevailing procedure and charges.

    -6        ضروری تقاضے ، رجسٹریشن اور فیس

     الیکٹرانک بینکنگ استعمال کرنے سے قبل آپ کو بینک کی طرف سے مقرر کردہ مخصوص طریقہ کار پر عمل کرنا ہو گا ۔اس سے قبل کہ ہم الیکٹرانک بینکنگ تک آپ کی رسائی یقینی بنائیں ۔ ہمیں آپ سے معلومات درکار ہوں گی تاکہ ہم یہ تصدیق کر سکیں کہ آپ واقعی میں وہی ہیں جو آپ کہہ رہے ہیں ۔ ہم آپ کی پیشگی رضامندی درکار ہو گی ( اظہار یا اشارہ )۔

    ہم اپنی خدمات کے عوض آپ سے فیس ( اگر کوئی ہے تو ) بینک کے مروجہ شیڈول کے مطابق وصول کریں گے۔

    مروجہ طریقہ کار اورچارجز کی مطلوبہ معلومات کے لیے ، آپ ہماری قریبی برانچ یا کسٹمر کال سینٹر سے رابطہ کر کے یا ہماری ویب سائٹ www.askaribank.com.pk وزٹ کر سکتے ہیں۔

  7. We Will Act on Instructions That Appear to Have Been Sent by You

    Use of a communication system means we do not interact face-to-face. Unless you notify us before we give effect to an instruction, you authorize us to rely on and perform all instructions that appear to originate from you (even if someone else is impersonating you).

    -7        آپ کی طرف سے بھیجی گئی ہدایات پر ہم عمل کریں گے

    کمیونیکیشن سسٹم کے استعمال کا مطلب ہے کہ ہم آمنے سامنے ہو کر ملاقات نہیں کرتے ۔ جب ایک ہدایت پر عمل کرنے سے پہلے آپ ہمیں مطلع کرتے ہیں ، تب آپ ہمیں آپ کی طرف سے ملی گئی ہدایات پر عمل درآمد کرنے کی اجازت دیتے ہیں (حتیٰ کہ اگر کوئی اور آپ کی شخصیت کی نقالی کر رہا ہو)۔

  8. Sending and Processing Instructions

    Your instructions to us will be subject to the same turn-around times and processes that apply to your customer profile, the type of account you have and type of transaction involved. An instruction cannot be terminated or revoked once sent to us. You will not hold us liable if you execute the same instruction more than once and neither instruction will be reversible. Please do not re-send the same instruction before confirming the fate of prior instruction by checking your statements etc. and/or from your Branch or contacting our Customer Call Centre. This is because the initial instruction may still be processed and re-sending the instruction may lead to a double transaction for which we will not be held liable.

    -8         ہدایات بھیجنا اور اور عمل

    آپ کی جانب سے ہمیں ملی گئی ہدایات وقت اور عمل کے اسی دورانیے سے مشروط ہوں گی جو آپ کی کسٹمر پروفائل ، آپ کے اکائونٹ کی قسم اور ٹرانزیکشن کی نوعیت پر لاگو ہوں گے ۔

    ایک مرتبہ جو ہدایت ہمیں ارسال کر دی گئی وہ منسوخ یا ختم نہیں ہو سکتی ۔ اگر آپ ایک ہی ہدایت کو ایک سے زیادہ بار سر انجام دیتے ہیں تو آپ ہم پر اس کی ذمہ داری عائد نہیں کر سکتے اور نہ ہی کوئی ہدایت قابل واپسی ہو گی۔

    برائے مہربانی پہلے سے بھیجی گئی ہدایت کی حیثیت اپنی سٹیٹمنٹ وغیرہ چیک کر کے اور / یا اپنی برانچ یا ہمارے کسٹمر کال سینٹر سے رابطہ کر کے تصدیق کرنے سے قبل وہی ہدایت دوبارہ ارسال نہ کریں ۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ابتدائی ہدایت ابھی بھی عمل کے مراحل میں ہو سکتی ہے اور وہی ہدایت دوبارہ ارسال کرنے کا نتیجہ دو مرتبہ ٹرانزیکشن کی صورت میں آ سکتا ہے جس کے ہم ذمہ دار نہیں ہوں گے ۔

  9. Access Code Protection and Irregularities

    An "Access Code" refers to your User Name, Password, ATM PIN, CSP, ATM Card Number, etc. For your convenience, we may allow you to use the same access codes to access all our electronic banking services and related services. You should, therefore, take extra care in protecting your access code as someone who unlawfully obtains your access code could gain access to all such accounts or services.

    You must protect and keep your access codes confidential at all times. It is not safe to store it on your computer or on a network. We rely on you to report any compromise of your access codes to us without delay. You may do this by contacting our Customer Call Centre or your branch. We may ask you to verify your identity to prevent someone else from impersonating you. Once you notify us to disable an access code we are entitled to:

    • Reject all instructions received after such notification;
    • Suspend the processing of all instructions not yet executed;
    • Reverse (if possible) all executed transactions with effect from such date and time as we may reasonably determine the unauthorized use to have commenced;

    Deactivate the access code without further notice. There will never be a reason for any person including a member of our staff or Customer Call Centre to know or ask for your Access Code. Do not disclose an Access Code to these persons, regardless of whether you called them or they called you. You must immediately notify us if you discover an error or irregularity. You can report any errors to our Customer Call Centre or at any Branch.

    -9         ایکسس کوڈ کا تحفظ اور بے ضابطگیاں

    ایک ’’ ایکسس کوڈ‘‘ سے مراد آپ کا یوز ر نیم ، پاسورڈ، اے ٹی ایم پِن ، سی ایس پی ، اے ٹی ایم کارڈ نمبر وغیرہ ہے ۔ آپ کی سہولت کے لیے ، ہم آپ کو وہی ایکسس کوڈ استعمال کرنے کی اجازت دے سکتے ہیں تاکہ آپ ہماری تمام الیکٹرانک بینکنگ خدمات اور متعلقہ خدمات تک آپ کی رسائی یقینی ہو سکے۔ تاہم ، آپ کو اپنے ایکسس کوڈ کے تحفظ کے لیے اضافی احتیاط اختیار کرنی پڑے گی جیساکہ کوئی شخص غیر قانونی طور پر آپ کا ایکسس کوڈ حاصل کرتاہے اور ایسے تمام اکائونٹس اور خدمات تک رسائی حاصل کر سکتا ہے ۔

    آپ کو ہر وقت اپنے ایکسس کوڈز کا تحفظ اور انہیں خفیہ رکھنے کی ضرورت ہے ۔ یہ آپ کے کمپیوٹر یا نیٹ ورک میں سٹور کرنے سے محفوظ نہیں ہیں ۔ ہم آپ پر یقین رکھتے ہیں کہ آپ کے ایکسس کوڈز پر کسی قسم کے سمجھوتے سے بلا تاخیر ہمیں مطلع کریں گے ۔ آپ ہمارے کسٹمر کال سینٹر یا اپنی برانچ سے رابطہ کر کے ایسا کر سکتے ہیں ۔کسی اور کی جانب سے آپ کی شخصیت کی نقالی سے بچائو کے لیے آپ ہم سے اپنی شناخت کے بارے میں استفسار کر سکتے ہیں ۔ ایک بار آپ ہمیں ایک ایکسس کوڈ کو غیر فعال کرنے کے لیے مطلع کرتے ہیں تو درج ذیل کا ہمیں حق حاصل ہو گا :

                ایسی اطلاع کے بعد موصول ہونے والی تمام ہدایات کو مسترد کرنا ؛

                تمام ہدایات جن پر ابھی عمل نہیں ہوا ان کی پراسسنگ کو معطل کرنا ؛

                اس تاریخ اور وقت سے انجام دی گئی تمام ٹرانزیکشنز کو ریورس کرنا ( اگر ممکن ہوا ) جیسا کہ ہم اس کے غیر مجاز استعمال کا معقول حد تک تعین کر سکتے ہیں ؛

                مزید نوٹس کے بغیر ایکسس کوڈ کو غیر فعال کرنا۔

    کسی بھی شخص یا ہمارے سٹاف یا کسٹمر کال سینٹر کے پاس آپ کا ایکسس کوڈ پوچھنے یا طلب کرنے کے لیے کبھی بھی کوئی جواز نہیں ہو گا ۔ ان اشخاص کو ایکسس کوڈ ہرگز مت بتائیں ، قطع نظر اس کے کہ آپ کال کریں یا وہ آپ کو کال کریں ۔ اگر آپ کو کوئی غلطی یا بے ضابطگی نظر آتی ہے تو فوری طور پر آپ کو ہمیں لازماً مطلع کرنا چاہئے ۔ ان غلطیوں کی رپورٹ آپ ہمارے کسٹمر کال سینٹر یا کسی بھی برانچ پر کر سکتے ہیں ۔

  10. Ending a Session

    You must ensure that you log-off from the mobile Banking Service/disconnect the call when you have finished using our electronic banking services. Failure to do so could result in unauthorized transactions for which we will not be held liable.

    -10        ایک سیشن کا خاتمہ

    آپ کو انٹرنیٹ بینکنگ سروس سے لاگ آف اور ہماری الیکٹرانک بینکنگ سروسز کا استعمال مکمل کرنے کے بعد کال منقطع کرنے کے امر کو یقینی بنانا چاہئے ۔ ایسا نہ کرنے کا نتیجہ غیر مجاز ٹرانزیکشنز کی صورت میں نکل سکتا ہے جس کے ہم ذمہ دار نہیں ہوں گے ۔

  11. Your Authority

    You permit us to regard all activities you conduct or instructions sent after you enter your Access Code as being authorized by you and intended to have legal force and effect.

    -11      آپ کا اختیار

    اپنا ایکسس کوڈ داخل کرنے کے بعد آپ کی انجام دی گئی تمام سرگرمیوں یا بھیجی گئی ہدایات پر عمل درآمد کرنے کی ہمیں اجازت دیتے ہیں جیسا کہ آپ کی طرف سے تمام قانونی تقاضوں کے ساتھ اس کا اختیار دیا گیا ہے ۔

  12. Sufficient Notice

    You permit us to issue notices required in terms of this agreement, legislation or regulation by making such notification available via our communication systems or sending such notification by email, fax or similar future technologies. Any notices so issued by us, will as far as they contain contractual terms relating to electronic banking, also form part of this agreement.

    -12      مناسب نوٹس

    اس معاہدے ، قانون یا ضابطے کی رو سے مطلوبہ نوٹسز جاری کرنے کی آپ ہمیں اجازت دیتے ہیں ۔ ایسے نوٹیفیکیشن ہمارے کمیونیکیشن سسٹمز یا ای میل ، فیکس یا مستقبل کی ایسی ٹیکنالوجیز کے ذریعے ارسال کئے جائیں گے ۔ ہماری جانب سے جاری شدہ کوئی نوٹس ، جو الیکٹرانک بینکنگ سے متعلقہ معاہدے کی شرائط پر مشتمل ہوگا ، وہ بھی اس معاہدے کا جزو ہو گا ۔

  13. No Offer, Recommendation Or Solicitation

    Unless clearly stated, all material on the communication system merely constitutes the availability of facility (ies) to execute the services provided by us. It does not constitute an offer or solicitation to buy or sell, or dispose in any way, of any investment, or to enter into any transaction.

    -13      کوئی پیشکش ، سفارش یا گزارش نہیں

    جیسا کہ واضع کر دیا گیا ہے ، کمیونیکیشن سسٹم میں تمام مواد محض ہماری جانب سے فراہم کردہ خدمات کی انجام دہی کے لیے سہولت(سہولیات) کی دستیابی پر مبنی ہے ۔ یہ خرید و فروخت ، یا کسی بھی طریقے سے سرمایہ کاری کے لیے تصرف یا کسی ٹرانزیکشن میں داخل ہونے کی کسی پیشکش یا گزارش پر ہرگز مشتمل نہیں ۔

  14. Nature Of Information On The Communication System

    Information on the communication system is intended to provide you with only general information about the bank, its products, services and objectives. From time to time we may provide information on:

    • Projected revenues, income, earnings per share, capital expenditures, dividends, capital structure or other financial items;
    • Our plans, objectives and projections for future operations and services and future economic performance.

    These will only be estimates so actual events or results may differ. All information is provided "as is" and should not be treated as professional or investment advice of any kind.

    -14      کمیونیکیشن سسٹم پر معلومات کی نوعیت

    کمیونیکیشن سسٹم پر معلومات بینک ، اس کی مصنوعات ، خدمات یا مقاصد کے متعلق آپ کو صرف عمومی معلومات فراہم کرنے کے ارادے سے ہے ۔ ہم آپ کو وقتاً فوقتاً درج ذیل کے بارے میں معلومات دیتے رہیں گے :

                متوقع محاصلات ، آمدنی، آمدنی فی حصص ، کیپٹل اخراجات، منافع ، کیپٹل ساخت یا دیگر مالیاتی اشیاء ؛

                ہمارے منصوبہ جات، مقاصد اور مستقبل کے منصوبوں اور خدمات کا خاکہ اور مستقبل کی معاشی کارکردگی ۔

    یہ صرف تخمینہ جات ہوں گے جیساکہ اصل واقعات یا نتائج مختلف ہو سکتے ہیں ۔ تمام معلومات ’’جیسی ہے ‘‘ کی بنیاد پر فراہم کی جاتی ہے اور اسے کسی قسم کی پیشہ ورانہ یا سرمایہ کاری کی تجویز کی صورت میں نہیں سمجھنا چاہئے ۔

  15. Information Feeds

    We may use the services of other organizations to provide information like quotes, news and market information such as share prices, etc. on the communication system. We have no control over this information and make no representations or warranties of any nature as to its accuracy, appropriateness or correctness. You agree that such information is provided "As Is" and we will not be directly or indirectly liable for any damages whatsoever that may arise from you relying on it.

    -15      معلوماتی فیڈز

    کمیونیکیشن سسٹم پر حصص کی قیمت وغیرہ جیسے حوالہ جات ، خبریں اور مارکیٹ کی معلومات فراہم کرنے کے لیے دیگر اداروں کی خدمات کا استعمال کر سکتے ہیں ۔ ہمارا اس معلومات پر کوئی قابو نہیں اور اس کی درستگی یا مطابقت یا موزونیت کی ہم کسی قسم کی نمائندگی نہیں کرتے اور نہ ہی ضمانت دیتے ہیں ۔ آپ اگر ایسی معلومات کے ساتھ ’’ جو ہے جیسی ہے ‘‘ کی بنیاد پر اتفاق کرتے ہیں تو اس پر یقین کرنے کی وجہ سے آپ پر اُٹھنے والے کسی قسم کے نقصانات کے ہم بالواسطہ یا بلا واسطہ ذمہ دار نہیں ہوں گے ۔

  16. Links To Third Parties' Communication Systems

    The communication system may contain links to other communication systems that carry information and material produced by other parties. While we try to provide links only to reputable communication systems, we cannot accept responsibility or liability for the information provided on other communication systems. A link from our communication system to any other communication system does not mean that we have scrutinized or endorsed the owners or administrators of such communication systems or their business or security practices and operations.

    -16      تھرڈ پارٹیز کمیونیکیشن سسٹمز کے لنکس

    کمیونیکیشن سسٹم دیگر کمیونیکیشن سسٹمز کے لنکس پر مشتمل ہو سکتا ہے جو دیگر پارٹیوں کی جانب سے بنائی گئی معلومات اور مواد پر مشتمل ہو سکتے ہیں ۔ ہم صرف معروف کمیونیکیشن سسٹمز کے لنکس فراہم کرنے کی کوشش کرتے ہیں ، دیگر کمیونیکیشن سسٹمز پر فراہم کردہ معلومات کی کسی قسم کی ذمہ داری ہم پر عائد نہیں ہو گی ۔ کسی دیگر کمیونیکیشن سسٹم سے ہمارے کمیونیکیشن سسٹم پر ایک لنک کا مطلب یہ نہیں کہ ایسے کمیونیکیشن سسٹم کے مالکان یا منتظمین یا ان کے کاروبار یا سکیورٹی کے امور اور آپریشنز کے بارے میں چھان بین یا تحقیق کی ہے ۔

  17. Our Intellectual Property

    We retain all copyright and other intellectual property rights in all material, including logos and other graphics and multimedia works published on or via the communication system.

    The Logos and Trademarks shown on our communication system are our Registered and Unregistered Trademarks or those of third parties. Nothing contained on our communication system should be construed as granting any license or right to use any trade mark or other intellectual property without our prior written permission or that of the relevant third parties. Irrespective of the existence of copyright, you acknowledge that we are the proprietor of all material on the communication system, whether it constitutes confidential information or not, and that you shall have no right, title or interest in any such material.

    -17      ہماری انٹلیکچول پراپرٹی

    بذریعہ کمیونیکیشن سسٹم پر شائع تمام مواد بشمول لوگوز اور دیگر گرافکس اور ملٹی میڈیا کاموں کے تمام کاپی رائٹ اور دیگر انٹلیکچول پراپرٹی حقوق ہمارے پاس محفوظ ہیں ۔

    ہمارے کمیونیکیشن سسٹم پر نظر آنے والے لوگوز اور ٹریڈ مارکس ہمارے رجسٹرڈ یا غیر رجسٹرڈ ٹریڈ مارکس یا تھرڈ پارٹیز کے ہیں ۔ ہمارے کمیونیکیشن سسٹم میں شامل کچھ بھی استعمال نہیں کیا جا سکتا جیسا کہ ہماری متعلقہ تھرڈ پارٹیوں کی طرف سے پیشگی تحریری اجازت کے بغیر کسی ٹریڈ مارک یا دیگر انٹلیکچول پراپرٹی کو استعمال کرنے کا لائسنس یا حق حاصل نہیں ہو سکتا ۔

    کاپی رائٹ کے وجود سے قطع نظر ، آپ یہ بات تسلیم کرتے ہیں کہ کمیونیکیشن سسٹم پر موجود تمام مواد کے مالک ہم ہیں ، خواہ یہ خفیہ معلومات پر مشتمل ہے یا نہیں اور یہ کہ آپ کا ایسے کسی مواد پر کوئی حق ، دلچسپی یا مفاد نہیں ہو گا ۔

  18. Software

    You must use and maintain only Hardware and Software of sufficient quality and performance capability. Your failure to use such Hardware or Software may result in a higher security risk and cause the communication system not to operate properly or not at all. Software, if any, made available for download on or via the communication system is governed by license conditions that establish a legal relationship with the licensor. You indemnify us against any breach of these license conditions. We give no warranty and make no representation, whether expressly or implied, as to the quality or fitness for purpose or use of such software.

    No warranty, whether express or implied is given that any files, downloads or applications available via this communication system are free of Viruses, Trojans, Bombs, Time-locks or any other data or code which has the ability to corrupt or affect the operation of your computer, database, network or other information system.

    -18      سافٹ ویئر

    آپ کو صرف موزوں معیار اور کارکردگی کی صلاحیت کے حامل ہارڈ ویئر اور سافٹ ویئر استعمال اور برقرار رکھنے چاہئیں ۔ ایسے ہارڈ ویئر اور سافٹ ویئر استعمال نہ کرنے کا نتیجہ اعلیٰ سکیورٹی رسک کی صورت میں نکل سکتا ہے جس کی وجہ سے کمیونیکیشن سسٹم مناسب طریقے سے کام نہیں کر تا ۔

    سافٹ ویئر ، اگر کوئی ہے تو ، کمیونیکیشن سسٹم کے ذریعے لائسنس کی شرائط پر ڈائون لوڈ کے لیے دستیاب ہے جو لائسنس یافتہ کے ساتھ ایک قانونی تعلق قائم کرتی ہیں ۔ لائسنس کی ان شرائط کے خلاف ورزی کرنے عوض آپ کو اس کی تلافی کرنا ہو گی ۔ ایسے سافٹ ویئر کے مقصد یا استعمال کے لیے معیار اور بہتری کی صراحتاً یا اشارتاً ہم کوئی ضمانت نہیں دیتے اور نہ ہی کوئی نمائندگی کرتے ہیں ۔

    اس امر کی صراحتاً یا اشارتاً کوئی ضمانت نہیں دی جاتی کہ اس کمیونیکیشن سسٹم کے ذریعے دستیاب کوئی فائلز ، ڈائون لوڈز یا گزارشات وائرسز، ٹروجنز ، بمبز ، ٹائم لاکس یا کسی دیگر ڈیٹا یا کوڈ سے پاک ہیں ، جو آپ کے کمپیوٹر ، ڈیٹا بیس ، نیٹ ورک یا دیگر انفارمیشن سسٹم کے آپریشن کو کرپٹ یا متاثر کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔

  19. Transmission Of Information And Security Tips

    Information transmitted via an unsecured link over a communication system is susceptible to potential unlawful access, distortion or monitoring. We have, however, taken all the possible security measures to limit these risks. Please note that this policy may differ from the policies available elsewhere on our website.
    You must comply with the security tips which are published from time to time. As we do not guarantee to prevent unlawful activities by unscrupulous persons, you accept that we cannot be held liable for any loss, harm or damage suffered by you as a result thereof. To limit these risks, we may request independent verification of any information transmitted by you via our communication system from time to time.

    -19      معلومات کی منتقلی اور سکیورٹی تجاویز

    ایک کمیونیکیشن سسٹم پرکسی غیر محفوظ لنک کے ذریعے سے معلومات کی منتقلی ممکنہ غیر قانونی رسائی ، بگاڑ یا نگرانی کے لیے حساس ہے ۔ تاہم ، ہم ایسے تمام سکیورٹی اقدامات اٹھاتے ہیں جن سے ایسے رسک کی روک تھام ہو سکے ۔

                براہ کرم نوٹ کر لیں کہ یہ پالیسی ہماری ویب سائٹ پر کہیں اور دستیاب پالیسیوں سے مختلف ہو سکتے ہیں ۔

    وقتاً فوقتاً شائع ہونے والی سکیورٹی تجاویز پر آپ کو عمل کرنا ہو گا ۔ جیسا کہ کسی بے ایمان شخص کی جانب سے غیر قانونی سرگرمیوں سے بچائو کی ہم ضمانت نہیں دیتے، آپ کو قبول کرنا ہو گا کہ اس کے نتیجے میں آپ کو ہونے والے کسی بھی قسم کے نقصان کی ذمہ آپ ہم پر عائد نہیں کر سکتے ۔

    ان رسکس پر قابو پانے کے لیے ، ہمارے کمیونیکیشن سسٹم کے ذریعے آپ کی جانب سے منتقل کردہ معلومات کی آزادانہ تصدیق کی گزارش وقتاً فوقتاً ہم کر سکتے ہیں۔

  20. Indemnity
    • You indemnify us for all losses and costs we may incur on your behalf due to:
    • Non-payment;
    • Any instruction exceeding the amount available in your bank account; or
    • Unauthorized instructions executed which were not due to our negligence.
    • Any overdraft that you may incur through your use of Askari Bank electronic banking.
    • The Customer shall also be responsible for any loss if he/she use Askari Digital Mobile APP on rooted/jailbreak devices.

    -20      تلافی(Indemnity)

                 تمام نقصانات اور اخراجات کا معاوضہ آپ کو ہمیں ادا کرنا ہو گا ؛ جو ہم نے درج ذیل وجوہات کی بنا پر آپ کی جانب سے برداشت کئے :

                عدم ادائیگی ؛

                آپ کے بینک اکائونٹ میں دستیاب رقم سے متجاوز کوئی ہدایت ؛ یا

                غیر مجاز ہدایات پر عملدرآمد جو ہماری غفلت سے نہیں ہوئی ۔

                کوئی بھی اوور ڈرافٹ جو کہ آپ کے عسکری بینک الیکٹرانک بینکنگ کے استعمال کے ذریعے برداشت کرنا پڑا ۔

                روٹڈ / جیل بریک ڈیوائسز پر عسکری ڈیجیٹل موبائل ایپ کے استعمال کی صورت میں کسٹمر خود کسی بھی قسم کے نقصان کا ذمہ دار ہو گا/گی۔

  21. Unavailability of electronic banking

    We will at all time and for whatever reason, have the sole and exclusive right to suspend or terminate electronic banking without any prior notification or giving any reasons for such termination or suspension. You acknowledge and accept that electronic banking may be unavailable from time to time for any reason, including:

    • Technical failure or problems with the communication system itself or our communication system underlying banking systems (the bank system);
    • Technical failure or problems with a communication system directly or indirectly underlying electronic banking that is owned or controlled by other persons (third party system);
    • Unavailability of telecommunication or electricity services; or
    • Other circumstances beyond our control.

    You undertake, in the event of unavailability of electronic banking, to limit your potential losses by using any other means of communication with us for the duration of the unavailability of electronic banking.

    -21      الیکٹرانک بینکنگ کی عدم دستیابی

    ہمیں کسی بھی وقت اور کسی بھی وجہ سے ، پیشگی اطلاع دیئے یا اس خاتمے یا معطلی کی وجوہات فراہم کئے بغیر الیکٹرانک بینکنگ کو معطل یا ختم کرنے کا کُلی اور خصوصی حق حاصل ہے۔

                آپ کو تسلیم اور قبول کرنا ہے کہ الیکٹرانک بینکنگ کسی وجہ سے وقتاً فوقتاً دستیاب نہیں ہیں ، بشمول :

                خود کمیونیکیشن سسٹم میں یا ہمارے کمیونیکیشن سسٹم ، بنیادی بینکنگ سسٹم ( بینک سسٹم )تکنیکی خرابی یا مسائل ؛

    بالواسطہ یا بلا واسطہ بنیادی الیکٹرانک بینکنگ کے ایک کمیونیکیشن سسٹم میں تکنیکی خرابی یا مسائل جو کہ دیگر افراد کی جانب سے کنٹرول یا ملکیت ہیں (تھرڈ پارٹی سسٹم )؛

                ٹیلی کمیونیکیشن یا برقی خدمات کی عدم دستیابی ؛ یا

                دیگر حالات جو ہمارے قابو سے باہر ہیں ۔

     الیکٹرانک بینکنگ کی عدم دستیابی کی صورت میں ، آپ اقرار کرتے ہیں کہ الیکٹرانک بینکنگ کی عدم دستیابی کی مدت کے لیے ہمارے کمیونیکیشن کے دیگر ذرائع استعمال کر کے آپ ممکنہ نقصانات کو محدود کریں گے۔

  22. Warranties and representations

    We do not warrant that the communication system or electronic banking will be error-free or will meet any particular criteria of accuracy, completeness or reliability of information, performance or quality. We expressly disclaim all implied warranties, including, without limitation, warranties of merchantability, title, fitness for a particular purpose, non- infringement, compatibility, security and accuracy.

    -22      ضمانتیں اور نمائندگیاں

    ہم یہ ضمانت نہیں دیتے کہ کمیونیکیشن سسٹم یا الیکٹرانک بینکنگ غلطیوں سے پاک ہے یا درستگی کے کسی خاص معیار ، معلومات کی کاملیت یا اعتمادیت ، کارکردگی یا معیار پر پورا اترتاہے ۔ ہم تمام ضمانتوں بشمول، حدود کے بغیر، ضمانتوں کی فروختگی ، ٹائٹل ، مخصوص مقصد کے لیے موزونیت ، non-infringement، مطابقت ، سکیورٹی اور درستگی کی صراحتاً دست برداری کا اعلان کرتے ہیں ۔

  23. Disclaimer And Limitation Of Liability

    For purposes of this clause "we" or "us" or "our" includes the bank as well as its affiliates, shareholders, employees, consultants and agents.

    Although we have taken care to ensure that the content provided on the communication system is accurate and that you suffer no loss or damage as a result of you using it, the communication system and electronic banking are provided "as is".

    We are not liable for any damages whatsoever relating to your use of the communication system or electronic banking. This includes the information contained on the communication system or your inability to use the communication system or electronic banking, including, without limitation, any direct, indirect, special, incidental or consequential damages, whether arising out of contract, statute, delict or otherwise and regardless of whether we were expressly advised of the possibility of such loss or damage. Without derogating from the generality of the foregoing, we are not liable for:

    • Any damages which you suffer as a result of a compromise of your access codes;
    • Any interruption, malfunction, downtime or other failure of the communication system or electronic banking, our banking system, third party system, databases or any component part thereof for whatever reason;
    • Any loss or damage which arises from your orders, self transactions, investment decisions, purchases or disposal of goods and services, including financial instruments or currencies, from third parties based upon the information provided on the communication system;
    • Any loss or damage with regard to your or any other data directly or indirectly caused by malfunction of our bank system, third party systems, power failures, unlawful access to or theft of data, computer viruses or destructive code on the bank system or third party systems; programming defects; negligence on our part or caused by the computer problem;
    • Any interruption, malfunction, downtime or other failure of goods or services provided by third parties, including, without limitation, third party systems such as the public switched telecommunication service providers (such as Pak Telecom), internet service providers, electricity suppliers (such as WAPDA), local authorities and certification authorities;
    • Any event over which we have no direct control.

    -23      اعلانِ لاتعلقی اور لائیبلٹی کی حد

    ا س شق کے مقصد کے لیے ’’ہم ‘‘ یا ’’ ہمیں‘‘ یا ’’ ہمارے‘‘ بینک اور اس کے ساتھ ساتھ اس کے الحاق یافتگان ، حصص داران ، ملازمین ، مشیروں اور ایجنٹس پر مشتمل ہیں ۔

    اگرچہ ہم نے اس امر کو یقینی بنایا ہے کہ آپ کمیونیکیشن سسٹم میں فراہم کیا گیا مواد بالکل درست ہے اور اسے استعمال کے نتیجے میں آپ کو کسی قسم کا نقصان کا سامنا نہ کرنا پڑے ، کمیونیکیشن سسٹم اور الیکٹرانک بینکنگ ’’ جیسے ہے ‘‘ کی بنیاد پر فراہم کئے گئے ہیں ۔

    ہم کمیونیکیشن سسٹم یا الیکٹرانک بینکنگ کے آپ کے استعمال سے متعلقہ کسی قسم کے نقصان کے ذمہ دار نہیں ہوں گے ۔ اس میں کمیونیکیشن سسٹم پر مشتمل معلومات یا کمیونیکیشن سسٹم یا الیکٹرانک بینکنگ کے استعمال میں آپ کی معذوری ، بشمول ، بغیر حد ، کسی بالواسطہ ، بلاواسطہ ، مخصوص ، حادثاتی یا ذیلی نقصانات ، خواہ یہ معاہدے ، قانون ، Delict یا دیگر صورت میں پیدا ہو اور قطع نظرا س کے کہ چاہے ہم نے اس نقصان کے امکانات کے بارے میں واضح کیا تھا یا نہیں، پر مشتمل ہے ۔ مذکورہ بالا کی عمومیت میں قدر میں کمی کے بغیر ، ہم درج ذیل کے ذمہ دار نہیں:

                اپنے ایکسس کوڈز پرآپ کی طرف سے سمجھوتے کے نتیجے میں کسی نقصان میں مبتلا ہوتے ہیں ؛

    کمیونیکیشن سسٹم یا الیکٹرانک بینکنگ ، ہمارے بینکنگ سسٹم ، تھرڈ پارٹی سسٹم ، ڈیٹا بیسس یا اس کے کسی حصے میں کسی بھی وجہ سے کوئی مداخلت ، فنی خرابی ، ڈائون ٹائم یا دیگر خرابی؛

    آپ کے یا کسی اور ڈیٹا کے حوالے سے بالواسطہ یا بلا واسطہ کسی قسم کے نقصان جو ہمارے بینک سسٹم ، تھرڈ پارٹی سسٹمز ، بجلی کی خرابی ، غیر قانونی رسائی یا ڈیٹا کی چوری ، کمپیوٹر وائرس یا بینک سسٹم یا تھرڈ پارٹی سسٹمز پر تباہ کن کوڈ ، پروگرامنگ میں نقائص ، ہماری طرف سے غفلت یا کمپیوٹر میں مسئلہ ہونے کی وجہ سے ہوا ؛

    تھرڈ پارٹیوں ، بشمول ، بغیر حد ، تھرڈ پارٹی سسٹمز جیسا کہ پبلک سوئچڈ ٹیلی کمیونیکیشن سروس پروائیڈرز (جیسا کہ پاک ٹیلی کام ) ، انٹرنیٹ سروس پروائیڈرز ، بجلی فراہم کرنے والوں (جیسے واپڈا ) ، مقامی ادارہ جات اور سرٹیفیکیشن اداروں کی جانب سے فراہم کردہ اشیاء یا خدمات میں کسی قسم کی مداخلت ، فنی خرابی ، ڈائون ٹائم یا کوئی اور خرابی ؛

                کوئی ایسا واقعہ جس پر ہمارا براہ راست کنٹرول نہیں ۔

  24. Violation

    We may terminate your access to electronic banking, if you breach a material term of this agreement and fail to remedy it being notified. We may do this without detracting from our right to take any other steps available to us at law or under this agreement, including the right to obtain an interdict.

    -24      خلاف ورزی

    اگر آپ اس معاہدے کی شرائط و ضوائط کی خلاف ورزی کرتے ہیں اور مطلع نہیں کرتے تو ہم الیکٹرانک بینکنگ تک آپ کی رسائی ختم کر سکتے ہیں ۔ ہم ایسااپنے حق کو کم کئے بغیر قانون اور اس معاہدے کے تحت کوئی اوردستیاب قدم اٹھا کر ، بشمول امتناع کا حق حاصل کر کے کر سکتے ہیں ۔

  25. Resolving Errors & Questions

    In case of errors or questions about your electronic transactions and fund transfers or if you think your statement or receipt is wrong or you need more information about a transfer/transaction listed on your statement or receipt, contact your Branch as soon as you can or write to us at the address.

    • We must hear from you as soon as you noticed but within two (2) weeks of when we sent you the FIRST statement on which the alleged problem or error appeared.
    • Tell us your name and account number.
    • Describe the error or transfer you are unsure about, and explain as clearly as you can why you believe it is an error or why you need more information.
    • Tell us the amount of the suspected error.

    We may require that you send us your complaint or question in writing to the Manager of your Branch. We will tell you the results of our investigation within 10 business days upon receipt of your complaint/question and will correct any error promptly. If we need more time, however, we may take up to 45 calendar days to investigate your complaint or question.

    If we decide that there was no error, we will send you a written explanation after we finish the investigation. Copies of the documents that we used in our investigation may be made available to you upon request at a reasonable charge.

    -25      غلطیوں اور سوالات کا حل

     آپ کی الیکٹرانک ٹرانزیکشنز او ر فنڈ ز کی منتقلی کے بارے میں غلطیوں اور سوالات اور اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ آپ کی سٹیٹمنٹ یا رسید غلط ہے یا آپ کی سٹیٹمنٹ یا رسید پر درج منتقلی / ٹرانزیکشن  کے بارے میں مزید معلومات کی ضرورت ہے تو اس صورت میں جتنا جلدی ہو سکے اپنی قریبی برانچ میں رابطہ کریں ۔

    آپ کو اطلاع ملتے ہی ہماری طرف سے بھیجی گئی سٹیٹمنٹ،جس میں مبینہ مسئلہ یا خرابی نظر آئے، کے دو (2) ہفتوں کے اندر اندر جتنا جلدی ہو سکے ہمیں آگاہ کرنا ہو گا ۔

                ہمیں اپنا نام اور اکائونٹ نمبر بتائیں ۔

    اس غلطی یا منتقلی کو بیان کریں جس کے بارے میں آپ بے یقینی کا شکار ہیں اور یہ واضح کریں کہ آپ کیسے یقین سے کہہ سکتے ہیں کہ یہ ایک غلطی ہے اور آپ کو مزید معلومات کیوں چاہئے ۔

                ہمیں مشکوک غلطی کی رقم بتائیں ۔

    ہمیں اس کی ضرورت پیش آسکتی ہے کہ آپ اپنی برانچ کے منیجر کو تحریری طور پر اپنی شکایت یا سوال ارسال کریں ۔ہم آپ کی طرف سے ارسال کردہ شکایت / سوال کی وصولی کے 10 کاروباری ایام کے اندر اپنی تحقیقات کے نتائج سے آپ کو آگاہ کریں گے اور غلطی کو فوری طور پر درست کریں گے ۔ اگر ہمیں مزید وقت کی ضرورت پیش آئی تو ہم آپ کی شکایت یا سوال پر تحقیقات کے لیے 45 ایام تک کی مدت لے سکتے ہیں ۔

    اگر ہم اس فیصلے پر پہنچے کہ کوئی غلطی نہیں ہے ، تو تحقیقات مکمل کرنے کے بعد ہم آپ کو ایک تحریری وضاحت ارسال کریں گے ۔ ہماری تحقیقات میں استعمال ہونے والے دستاویزات کی نقول درخواست پر  مناسب معاوضے کے عوض آپ کو مہیا کر دی جائیں گی ۔

  26. How disputes will be resolved

    In the event of any dispute, doubt or question touching interpretation, meaning or effect of any clause or clauses of this agreement or terms thereof, the same shall be referred to arbitration under the Arbitration Act, 1940 and the award of the Arbitrator, shall be binding on the parties hereto, the cost of which proceedings shall be borne by the losing party.

    -26      تنازعات کیسے حل کئے جائیں گے

    کسی قسم کے تنازعے ، شک و شبے یا توضیح کے لیے سوال ، مطلب یا اس معاہدے کی شرائط یا شقوں میں سے کوئی شق کے اثرات کی صور ت میں ، یہ ثالثی ایکٹ 1940 تحت ثالثی کے حوالے کر دیا جائے گا اور ثالثی کا فیصلہ فریقین کے لیے حتمی ہو گا اور کاروائی کے اخراجات ناکام ہونے والے فریق کو برداشت کرنے ہوں گے ۔

  27. Entering into agreements

    You warrant to us that you have the required legal capacity to enter into and be bound by this agreement. If you are unsure whether you have the legal capacity to enter into agreements, you have to contact someone able to provide you with this information before you continue to use electronic banking.

    -27      معاہدے میں داخل ہونا

    آپ ہمیں ضمانت دیتے ہیں کہ آپ اس معاہدے میں داخل ہونے اور اس کی پابندی کرنے کے لیے مطلوبہ قانونی صلاحیت کے حامل ہیں ۔ اگر آپ معاہدوں میں داخل ہونے کے لیے قانونی صلاحیت کے بارے میں بے یقینی کا شکار ہیں تو الیکٹرانک بینکنگ کے استعمال سے قبل یہ معلومات حاصل کرنے کے لیے آپ کو کسی قابل شخص سے رابطہ کرنا چاہیے ۔

  28. Law Governing Our Relationship

    This agreement will be governed and construed in accordance with the laws of the Islamic Republic of Pakistan without reference to any conflict of law provisions.

    -28      ہمارے تعلقات پر نافذ العمل قوانین

                یہ معاہدہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے قوانین کے مطابق ، قانون کی دفعات کے کسی تنازعہ کا حوالہ کے بغیر، نافذ اور تیار کیا جائے گا۔

  29. General Provisions

    The headings of the clauses in this agreement are provided for convenience and ease of reference only and will not be used to interpret, modify or amplify this agreement.

    • Where any dates or times need to be calculated in terms of this agreement, Pakistan Standard Time is used.
    • Whenever disputes result from the peculiarities of the communication system, we both authorize a court of competent jurisdiction in Pakistan or through mutual arbitration, as the case may be, to interpret this agreement in such a manner as to facilitate normal banking without placing undue emphasis on technical issues.
    • No failure or delay by us to exercise any of our rights is to be construed as a waiver of any such right, whether this is done expressly or is implied. It will also not affect the validity of any part of these conditions or prejudice our right to take subsequent action against you.
    • If any of these terms, conditions or provisions are held to be invalid, unlawful or unenforceable to any extent; such term, condition or provision will be severed from the remaining terms, conditions and provisions, which will continue to be valid to the full extent permitted by law.

    -29      عمومی دفعات

    اس معاہدے کی شقوں کے عنوانات صرف سہولت اور آسانی کا حوالہ دینے کے لیے فراہم کے گئے ہیں اور اس معاہدے کی تشریح ، ترمیم یا وسعت دینے کے لیے استعمال نہیں کئے جائیں گے ۔

                اس معاہدے کے لحاظ سے جہاں کہیں بھی تاریخیں اور اوقات شمار کرنے کی ضرورت پیش آئے گی ، پاکستان کا معیاری وقت استعما ل کیا جائے گا ۔

    جب کبھی کمیونیکیشن سسٹم کے خلاف معمول تنازعات کا نتیجہ آتا ہے ،تو ہم دونوں پاکستان کی مجاز دائرہ کی عدالت کو اختیار دے کر یا باہمی ثالثی کے ذریعے ، یا جو معاملہ بھی ہو ، اس معاہدے کی توضیح اس انداز سے کریں گے کہ تکنیکی مسائل پر زیادہ زور دیئے بغیر عام بینکنگ میں سہولت ہو ۔

    ہمارے حقوق استعمال کرنے میں ہماری طرف سے کوئی ناکامی یا تاخیر کو ایسے حق، چاہے وہ صراحتاً یا اشارتاً ہو، کی چھوٹ کے طور پر نہ لیا جائے ۔ یہ ان شرائط کے کسی حصے کی موزونیت یا آپ کے خلاف کاروائی کرنے کے ہمارے حق کو متاثر نہیں کرے گا ۔

    اگر یہ شرائط، ضوابط یا دفعات غلط ، غیر قانونی یا کسی حد تک ناقابل عمل پائی گئی تو ایسی شرائط، ضوابط یا دفعات کوبقیہ شرائط، ضوابط یا دفعات سے علیحدہ کر دیا جائے گا، جوکہ قانون کی مکمل اجازت سے درست رہیں گی ۔